پی ٹی آئی کی 6سوووٹوں کی جیت کا کر یڈ ٹ نتائج تبدیل کرنیوالوں کو جاتا ہے،اجمل ہاشمی

پی ٹی آئی کی 6سوووٹوں کی جیت کا کر یڈ ٹ نتائج تبدیل کرنیوالوں کو جاتا ہے،اجمل ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئر مین یو نین کو نسل اجمل ہا شمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی چھ سوووٹوں کی جیت کا کر یڈ ٹ موجودہ حکومت کے قیام کر نے اور نتائج تبدیل کرنے والوں کو جاتا ہے۔عوام کے حق رائے پر جس طرح ڈاکہ ڈالا گیا اس کی مثال تو کسی ڈکٹیٹر کے دور حکومت میں بھی نہیں ملتی ہے ۔’’پا کستان ‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان میں پہلی بار ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا یا تھا جس کی سزا ان کو آج مل رہی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں اس سے ذیا دہ بری مثا ل نہیں ملتی ہے کہ تین مرتبہ وزیر رہنے والا شخص دو سو سے زائد پیشیاں بھگت چکا ہے لیکن نیب سمیت تمام حکومتی زیر سایہ ادارے میاں نواز شریف پر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔انہوں نے مزید کہا تین ماہ میں نام نہاد حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے ۔پاکستان معاشی طور پر کمزور ہو چکا ہے ۔مہنگائی ،غربت اور بے روزگار کا طوفان ہے لیکن حکومت پھر بھی ضدی بچے کی طرح سب اچھا کی آواز لگا رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ صرف با تو ں سے حکو متیں نہیں چلتی ہیں اس کے لئے کا رکر دگی دکھا نا پڑتی ہے۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -