ضلع مہمند میں شہداء کی قربانیوں کے طفیل امن قائم ہوا ،افتخار عالم

ضلع مہمند میں شہداء کی قربانیوں کے طفیل امن قائم ہوا ،افتخار عالم

  

مہمند ( نمائندہ پاکستان) مہمند، ضلع مہمند میں شہداء کے قربانیوں کی بدولت امن لوٹ آیا ہے۔ قبائلی مشران ، سیکورٹی فورسز، خاصہ دار اور لیویز فورسز نے ہر مشکل گھڑی میں دہشت گردی جنگ کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ یاد گار شہداء پر پھولوں چڑھائی گئی۔ ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند کے ڈپٹی کمشنر افتخار عالم خان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے تقریب کے دوران کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر سیف الاسلام، اسسٹنٹ کمشنرز نائب دین، اصغر علی شاہ، قیصر خان کے علاوہ دیگر سرکاری حکام و مشران اور فورسز کے ذمہ داران شریک تھے۔ اس موقع پر ضلع مہمند کے ڈپٹی کمشنر افتخار عالم خان نے کہا کہ ضلع مہمند میں دہشت گردی جنگ میں مقامی مشران ، فورسز، لیویز و خاصہ دار فورس نے سب سے زیادہ قربانی دی ہے۔ جس کی بدولت ضلع مہمند میں امن لوٹ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر امن کی فضاء قائم ہو وہاں پر عوام خوشحال زندگی بسر کرتی ہے۔ اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان شہداء کی قربانیوں کو مد نظر رکھ کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔ اور ان شہیداء کے بچوں کی مکمل دادرسی کریں۔ تقریب کے آخر میں انہوں نے غلنئی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور لیویز فورس کی پریڈ سے سلامی لی۔ اور شہداء کی بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -