پبی ، خواجہ سراء کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

پبی ، خواجہ سراء کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان) خواجہ سراء کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 ملزمان گرفتار۔ملزمان کا ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم۔مزید تفتیش جاری۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان تفصیلات کے مطابق:۔02دن قبل خواجہ سراء شہزاد عرف واڑہ نے رسالپور پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں میرا ساتھی عادل عرف شبانہ مراد ن میں ایک پروگرام سے واپس آرہے تھے ۔جب فضل حق کالج روڈ مرادن پہنچے تو 06 کسان اسم مسکن نامعلوم نے مجھے زبردستی موٹر سائیکل پر بیٹھا کررشکئی لے آئے اور میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔خواجہ سراء کیساتھ اجتماعی زیادتی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان نے تصور اقبال ASP کینٹ کی سرابرہی میں اورعبدالعظیم خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر فوری ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے علاقے میں ملزمان کی تلاش شروع کی۔اور اپنی پیشہ وارارنہ صلاحیتوں کو منواتے ہوئے (01)نعمان عرف ڈیوابل ولد گل رحمن(02)خالد ولد شوکت (03)انضمام ولد سلسلت خان ساکنان نوشہرہ کلاں (04) ضیاع الرحمن اور(05) محمد سجاد اجون خان ساکنان رسالپور کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ایک ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان نے رسالپور پولیس کی اس کامیاب کاروائی کو سراہا۔علاقہ مکین اور متاثرین نے پولیس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان ظاہر کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کااعادہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -