کرشنگ سیزن میں تاخیر پر اکرم خان درانی اور مولانا لطف الرحمان پر مشتمل کمیٹی قائم

کرشنگ سیزن میں تاخیر پر اکرم خان درانی اور مولانا لطف الرحمان پر مشتمل کمیٹی ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ )خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی میں ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈروضلعی امیرجے یوآئی مولانا لطف الرحمان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے مقامی شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ سیزن میں تاخیر اور کاشتکاروں کو اس سے ہونے والے مالی نقصان کے حوالے سے اپوزیشن لیڈرکے پی کے اسمبلی اکرم درانی اور مولانا لطف الرحمان پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی 17 دسمبر کو حکومت سے مشاورت کر ے گی۔مولانا لطف الرحمان کے مطابق اس اجلاس میں طے کیا جائے گاکہ مقامی شوگرملوں کی جانب سے کرشنگ سیزن میں تا خیر کیوں ہوئی اورگنے کے ریٹ کا تنازعہ بھی حل ہو سکے۔مولانالطف الرحمان نے اس سلسلے میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی سب سے زیادہ شوگر ملز ڈیرہ میں ہیں مگرعوامی نمائندے اس سے چشم پو شی کررہے ہیں۔ہم خالی نعروں پر یقین نہیں کر تے بلکہ ہم عملی اقدامات کر تے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -