ہنگو محکمہ تعلیم زنانہ دفتر میں درجہ چہارم کے غریب ملازم پر سنگین جسمانی تشد

ہنگو محکمہ تعلیم زنانہ دفتر میں درجہ چہارم کے غریب ملازم پر سنگین جسمانی تشد

  

ہنگو( بیورورپورٹ)ہنگو محکمہ تعلیم زنانہ دفتر میں درجہ چہارم کے غریب ملازم پر سنگین جسمانی تشدد نائب قاصد عبدالرازق کو ڈسٹرکٹ آفیسر زنانہ نے غیر حا ضری کی بنیاد پر رسیوں سے کرسی سے باندھ کر بٹھائے رکھا۔ محکمہ تعلیم زنانہ آفس ہنگو میں اپنی نو عیت کا پہلا بدزنانہ واقعہ ہے ۔ مصدقہ زرائع کے مطا بق کہ ضلع ہنگو محکمہ تعلیم زنانہ میں حالیہ نو تعینات ڈی ای او فی میل پروین بیگم نے اپنے دفتر کیدرجہ چہارم کے غریب ملازم نا ئب قصد کو غیر حا ضری ی بنیاد پر قانونی چارہ جوئی اور قواعہ ضوابط کی پیروی کے بجائے خود ساختہ قوانین کے تحت جسمانی تشدد کرتے ہوئے رسیوں کیساتھ ایک کرسی سے باندھ کر بٹھائے رکھا جو کہ نہ صرف ایک غیر قانونی ،غیر اخلاقی اقدام ہے بلکہ قواعہ اور قانون کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے ۔ یاد رہے کہ مذکورہ وحشیانہ اقدام سے دفتر ہذا اور محکمہ تعلیم زنانہ کے عملہ میں نہایت افسردگی کا ماحول پایا گیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -