ضم شدہ اضلاع میں صنعتی وفنی تعلیم کی ترقی صوبائی حکومت کی اولین تر جیح ہے، عبدالکریم

ضم شدہ اضلاع میں صنعتی وفنی تعلیم کی ترقی صوبائی حکومت کی اولین تر جیح ہے، ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت صوبے کیساتھ ساتھ نئے ضم شدہ اضلاع میں صنعتی وفنی تعلیم کے فروغ کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہاروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم نے پشاور میں محکمہ صنعت اور ضم شدہ علاقوں میں صنعت و تجارت اور فنی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی بریفنگ کے موقع پر کہی۔ معاون خصوصی نے نئے ضم شدہ علاقوں میں قائم ٹیکنیکل اداروں کو جدید تقاضوں پراستوار کرنے کیلئے فوری اقداما ت اٹھانے پرزوردیااور کہاکہ نئے ضم شد ہ علاقے قدرتی دولت سے مالا مال ہیں اور اس دولت کے استعمال سے اِن علاقوں میں ترقی کا نیادور آئے گا۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ محکمہ صنعت نئے ضم شدہ اضلاع میں قائم اداروں کی ہر قسم کی فنی معاونت میں مدد فراہم کرے اور ان کو جدید تقاضوں سے ہم اہنگ کرنے میں تیزی لائے۔ معاون خصوصی نے واضح کیا کہ صوبے کے طول وعرض میں نئی صنعتوں کے قیام اور ناکارہ صنعتوں کی فوری بحالی کیلئے صوبائی حکومت ایک جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے جس سے ترقی کے عمل کو فروغ ملے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -