پولیس اور عوام کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے خصوصی پروگرام کا آغاز

پولیس اور عوام کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے خصوصی پروگرام کا ...

  

جندول(نمائندہ پاکستان) جندول ضلعی پولیس آفیسر عارف شہبازکے ہدایات پر محکمہ پولیس اور عوام کے مابین فاصلے ختم کر کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے خصوصی پروگرام پولیس انکل کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پولیس انکل پروگرام کے تحت گذشتہ روز سکول کے طلبہ نے پولیس سٹیشن تالاش کا دورہ کیا ،پولیس افسران نے طلبہ کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اور انہیں بعض اہم قوانین اور جرائم کے بارے میں تفصیلات بتائیں ۔ مقامی تھانہ کے منتظم نے بچوں کو پولیس کے کام اور مختلف سیکشنز سے آگاہ کیا۔اس حوالہ سے میڈیا ں سے گفتگوں کرتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر عارف شہباز کا کہنا تھا کہ جرم کے بروقت تدارک اور بچوں کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے، عوام طلبہ اور پولیس کے مابین ایسے تعلقات کہ عام لوگ پولیس کو اپنا حصہ تصور کر کے درپیش مسئلہ آسانی کیساتھ دوستانہ ماحول میں پولیس کو بتانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں اور پولیس ہر دم عوام کے خدمت کیلئے کوشاں ہو اس حوالہ سے خصوصی پروگرامات ترتیب دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں میڈیاں اور سوشل میڈیاں سے بھی استفادہ حاصل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ اور پر امن ماحول کی تشکیل کیلئے پولیس فورس ہر دم تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -