ڈیرہ ، یاسرذکر یاایڈوکیٹ کیس، قاتل نے اصل منصوبہ سازوں کے نام اُ گل دیئے

ڈیرہ ، یاسرذکر یاایڈوکیٹ کیس، قاتل نے اصل منصوبہ سازوں کے نام اُ گل دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)یاسر زکریا ایڈوکیٹ قتل کیس اور کرائے کے قاتل نے اصل منصوبہ سازوں کے نام اگل دئیے، شاہجہان نامی شخص نے یاسرزکریاکیس میں خاتون کو یاسر زکریاایڈوکیٹ کی قاتلہ جبکہ خود کو اس خاتون کا سہولت کار ظاہر کر دیا، قاتلہ کو موقع واردات سے غائب کرنے اور بعد میں اسی خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش دریا برد کرنے کا بھی اعتراف، یاسر زکریا کے قتل کی منصوبہ بندی اسکے سیاسی حریف ساجد لطیف نے کی تھی، ڈیرہ پولیس کی جامع تفتیش نے گرفتار ملزم سے اندھے قتل کی داستان اگلوالی۔ تفصیلات کے مطابق 13اگست 2018کو تھانہ یارک کی حدود میں سدرہ شریف روڈ پر معروف وکیل اور سیاسی و سماجی شخصیت یاسر زکریا ایڈووکیٹ کو انکی گاڑی میں پستول کی فائرنگ سے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد مختلف قسم کی چہ مگوئیاں سامنے آنا شروع ہو گئی تھیں۔ تاہم مقتول کے لواحقین کی جانب سے مسلسل اصرار کیا جا رہا تھا کہ یاسر زکریاکے قتل میں انکے سیاسی حریف کا ہاتھ ہے۔ یاسر زکریا کے قتل کے معاملے پر پولیس انتہائی دباؤ کا شکار تھی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقے اور خاص طور پر وکلا برادری کی جانب سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ پولیس یاسر زکریا کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ بادی النظر میں اندھا قتل دکھائی دینے والے واقعہ پر ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے نہایت تندہی اور فہم و فراست سے تفتیش کا آغاز کیا اور سائنٹفک بنیادوں پر تفتیش کا سلسلہ خاموشی سے جاری رکھا۔ پولیس نے اپنی اسی تفتیش کی بنیاد پر شاہجہان نامی ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش یاسر زکریا کے قتل کی ساری کہانی سنا دی ۔