شبقدرمیں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی میں تیزی

شبقدرمیں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی میں تیزی

  

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر میں واپڈا ٹاسک فورس کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی میں تیزی ،فاطمہ خیل اور بہلول خیل بجلی فیڈرز پر واپڈا ٹاسک فورس نے سینکڑوں ڈائریکٹ کنکشن کاٹ کر بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کردیئے ۔ نادہندگان سے بقایاجات بھی وصول کئے گئے شبقدر واپڈا سرکل ایس ڈی او اکرم اللہ خان کی قیادت میں واپڈا ٹاسک فورس نے سپرٹنڈنٹ شابان خان کی نگرانی میں فاطمہ خیل اور بہلول خیل بجلی فیڈرز پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی کے دوران 300ڈائریکٹ کنکشن منقطع کر دیئے ۔ واپڈا تاسک فورس نے غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف بجلی چوری میں مقدمات بھی درج کروایئے ۔ اس موقع پر ایس ڈی او اکرام اللہ خان نے کہا کہ غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہیں جبکہ واپڈا بقایاجات کی وصولی میں بھی کسی سے کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس شبقدر سرکل کے تمام بجلی فیڈرز میں بجلی چوروں کے خلاف اپریشن کرے گی جس میں غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صارفیناپنے ذمے بقایاجات جمع کرائے جبکہ غیر قانونی طور پر بجلی کے استعمال سے گریز کریں ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -