نوشہرہ میں جوانسال لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین ،قاتل گرفتار

نوشہرہ میں جوانسال لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین ،قاتل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) تھانہ پبی پولیس کی جدید طریقہ تفتیش کی بدولت کامیاب کاروائی ۔پبی کے علاقے مہاجر بازار میں نہ معلوم قاتل کے ہاتھوں جواں سالہ لڑکی کے لرزہ خیز اندھے قتل کیس کامعمہ حل ۔ ملزم گرفتار ۔ملزم سے سرسری انٹاروگیشن کرنے پر کئی اہم راز بے نقاب ۔تفتیش جاری۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان تفصیلات کے مطابق 02-12-18 کو پبی کے علاقے مہاجر بازار میں کھتیوں سے ایک جوانسال لڑکی کی لاش ملی۔جس کی شناخت(ف)دختر سراج الدین ساکن افغانستان حال مہاجربازار کے نام سے ہوئی۔ مسمی سراج الدین نے پولیس کو رپوٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی کل رات سے غائب تھی ہم پتہ براری کررہے تھے کہ اطلاع ملی کہ بیٹی کی لاش پبی ہسپتال میں ہے۔ہماری کسی کیساتھ ذاتی دشمنی وغیرہ نہیں ہے۔اندھے قتل واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان نے ڈی ایس پی پبی سرکل کمال حسین کی سربراہی میں ایس ایچ اؤ تھانہ پبی حنیف خان SI پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد اذجلد اندھے قتل کیس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق کو منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزم عبدالجلیل ولد جمیل خان سکنہ باڑۃ حال مہاجر بازار تک رسائی حاصل کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ ملزم سے سرسری تفتیش کرنے پر ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کیساتھ میری دوستی تھی اور میں شادی شدہ ہونے کیساتھ ساتھ04بچوں کا باپ ہوں۔قتل کر رات مقتولہ نے موبائیل فون پر رابطہ کرکے مجھے بُلایا رات کے درمیانی پہر وہ گھر سے نکل کر میرے ساتھ بھاگنے کیلئے تیار ہوئی۔چونکہ میں شادی شدہ تھا اس لئے میں نے اُسے بہانے سے گنے کے کھیت میں لے جاکر اُس کا گلہ دبا کر اسکو قتل کرکے اُسکی لاش وہی پر چھوڑ دی اور وہاں سے فرار ہوگیا۔علاقہ عوام نے پبی پولیس کی جانب سے اندھے قتل کیس واقعے کو ٹریس کرنے اور سفاک قاتل کی گرفتاری اور علاقے پر چھائے خوف و دہشت کے پرچھائیوں کاخاتمہ کرنے پر تشکر ادا کرتے ہوئے اظہار اطمینان ظاہر کیا ۔معززین علاقہ نے مل کر پولیس کیساتھ امن و امان کے قیام کے لیے ہر فورم پراپنے بھر پور تعاون کرنے کے عزم کااعادہ کیا