مڈٹرم انتخابات بارنے بیان سوچھی سمجھی سازش کے تخت جاری کیا گیا ، ایمل ولی

مڈٹرم انتخابات بارنے بیان سوچھی سمجھی سازش کے تخت جاری کیا گیا ، ایمل ولی

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ کپتان کا مڈٹرم انتخابات بارے بیان سوچھی سمجھی سازش کے تخت جاری کیا گیا ہے،کپتان کو اقتدار دلوانے والوں کی مرضی سے کپتان کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے،ملک میں مصنوعی مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کا ڈرامہ کرکے کپتان قوم کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اُس سے پہلے حکومتوں میں حکمرانوں نے صرف لوٹ مار اور کرپشن کی ہے،ملک میں نہ معاشی بحران ہے اور نہ ہی معیشت اتنی کمزور پڑ گئی ہے کہ لوگوں کا جینا ہی مشکل ہوگیا ہے بلکہ سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے کپتان نے یہ ڈرامہ رچایا ہے اور اس ڈرامے کا اعتراف کل وزیر خزانہ اپنے انٹرویو میں بھی کرچکا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے ٹیکسسز میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کی ہے۔ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ کپتان کو اقتدار دلوانے والوں کو کپتان کی جانب سے صاف صاف کہہ دیا گیا کہ وہ اس مینڈیٹ کے ساتھ نہ ہی اٹھاریوں آئینی ترمیم کو چھیڑ سکتا ہے اور نہ ہی وہ اُن کیلئے بجٹ میں اضافہ کرسکتا ہے لہذا اُن کو بھاری مینڈیٹ دیا جائے،جس کیلئے گراونڈ بنایا جارہا ہے اور عین ممکن ہے کہ کپتان کو بھاری مینڈیٹ دینے کیلئے وقت سے پہلے انتخابات منعقد کیے جائے،ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا کہ فی لحال کپتان کے سارے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے جس کے بعد مڈٹرم انتخابات کا اعلان کیا جائیگا اور کپتان کو اس سے زیادہ مینڈیٹ دیا جائیگا۔ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا کہ مقتدر قوتوں کے ایماء پر کپتان نے اپنے سو روزہ حکومت میں صرف اپنے سیاسی مخالفین کی پگڑیاں اچھالی ہے اور یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک یہی طاقتور حلقے کپتان کو بھاری اکثریت سے کامیاب نہ کرائے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ ملک کے سب سے اہم مسائل دہشتگردی اور کالعدم جماعتوں کی مشکوک سرگرمیوں سے عام عوام کی توجہ ہٹا کر اُن کو کرپشن اور احتساب کا دلفریب نعرہ دیا گیا ہے جو آنے والے وقتوں میں پاکستان کیلئے تباہی کا پیغام لائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -