نوشہرہ، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

نوشہرہ، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) تھانہ پبی اور اضاخیل پولیس کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کربھاری مقدار میں 26 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ۔ملزمان گرفتار۔قانونی کاروائی کے لیے تھانہ منتقل ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)منصور امان تفصیلات کے مطابق :ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)منصور امان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں ،ڈرگ سمگلروں اور نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کر کے معاشرے میں بگاڑ اور بے راہ روی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف خصوصی کاروائیوں کے دوران پبی میں ایس ایچ اؤ تھانہ پبی حنیف خان کی قیادت میں پولیس نے پبی اسٹیشن چوک کے مقام پر ناکہ بندی کر تے ہوئے گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ شروع کی۔اسی دوران پر موٹرسائیکل بلا نمبری جس کو روک کر موٹرسائیکل پر باندھی گئی بوری کو کھول کر تلاشی لینے پر بوری سے 10 کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ۔ملزمان ہارون ولد انار سکنہ جمرود اور شاد محمد ولد شیر محمد سکنہ لنڈی کوتل کو حراست میں لے کر مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔اسی طرح سید الامین خان نے دوران ناکہ بندی موٹر کار نمبری 1322/LEC کے خفیہ خانوں سے 10کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم محمد یوسف ولد تاج ولی ساکن پشاور کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ اضاخیل منتقل کر دیا۔جبکہ مزید 02کاروائیوں میں منشیات فروشوں لیاقت علی ولد علی حسن سکنہ پبی اور شفیع اللہ ولد عمر گل سکنہ سوات کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے03,03 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)منصور امان نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان نسل کو نشے کی خطرناک لت میں مبتلا کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف پولیس فورس کی کاروائیاں جاری رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -