پی ٹی آئی نے انتخابی وعدوں کو پس پشت ڈال دیا، جمشید خان مہمند
شیرگڑھ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے ساتھ کئے گئے انتخابی وعدے نہیں نبھائے 21ویں صدی میں قومیں ستاروں پر کمند ڈال رہے ہیں جبکہ ہمارے وزیراعظم لوگوں کو ترقی کے عجیب وغریب فارمولے بتارہے ہیں بل گیٹس نے جن غریب ممالک میں مرغیوں اور انڈوں کے کاروبار کا جو تجربہ آزمایا وہ ناکامی کا شکار ہوچکاہے وزیراعظم عمران خان وہی ناکام ہونے والا فارمولہ پاکستانی قوم پر آزمارہے ہیں یونین کونسل جلالہ سے میرے شہید بھائی سابق ایم پی اے عمران خان مہمند نے اپنے سیاست کا آغاز کیاتھا متواتراسی یونین کونسل سے دو مرتبہ ناظم منتخب ہوئے 2002کے بلدیاتی انتخابات سے لے کر 2018کے عام انتخابات تک یوسی جلالہ کے عوام نے ہمارے خاندان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہر بار یہ یونین کونسل ہمیں جتوایا ہے 23دسمبر کے ضمنی انتخابات میں یو سی جلالہ کے عوام عمران خان مہمند شہید کے جانشین کے طور پر میرے چھوٹے بھائی نواب علی مہمند کو تحصیل کونسل کی نشست بھاری اکثریت سے جتوائے گی وہ اپنی رہائش گاہ پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یو سی جلالہ کے باشندوں کے ایک بہت بڑے انتخابی اجتماع سے خطاب کررہے تھے اجتماع سے یونین کونسل جلالہ سے ضمنی بلدیاتی انتخابات سے مسلم لیگ (ن)کے تحصیل کونسل کے امیدوار نواب علی مہمند،ضلعی کونسلر یو سی جلالہ فرخ سئیر ایڈوکیٹ، یو سی مدے بابا کے ضلعی کونسلر میاں عبدالرحمان اور سابق نائب ناظم جلالہ جاوید خان نے بھی خطاب کیا ایم پی اے جمشید خان مہمند نے مزید کہاکہ میرے شہید بھائی عمران خان مہمند نے یونین کونسل جلالہ سے عوام کی خدمت کے نام پر سابق مشرف دور حکومت میں بلدیاتی نظام میں ناظم کی حیثیت سے اپنے سیاست کا آغاز کردیا انہوں نے قدم قدم پر جلالہ کے عوام کے ہر پکار پر لبیک کہا ان کی شہادت کے بعد میں نے بحیثیت ایم پی اے یو سی جلالہ کوہرقدم پر یاد رکھا جبکہ میرے بھائی ممتاز خان مہمند نے یوسی جلالہ سے تحصیل کونسل کے انتخابات جیت کر تحصیل ناظم کی حیثیت سے جلالہ کا نام روشن کیاا ور اپنے شہید بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جلالہ کے عوام کی بھرپور خدمت کی اس بار ضمنی انتخابات میں ایک بار پھر ہم نے شہید بھائی کی وارث کے طور پر چھوٹے بھائی نواب علی مہمند کو کھڑا کیا ہے اور انشاء اللہ جلالہ کے عوام حسب سابق ان پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کرے گی