مہمند ،خانقاہ ماربل کان کے تنازعہ نے خطرناک صورت اختیار کرلی

مہمند ،خانقاہ ماربل کان کے تنازعہ نے خطرناک صورت اختیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند خانقاہ ماربل کان پر تنازعے نے شدت اختیار کی۔ انتظامیہ نے کار سرکار میں مداخلت پر 33 افراد کو حراست میں لے لئے۔ ہم نے ہائی کورٹ کے حکم پر یہ افراد حراست میں لئے ہیں۔ ماربل کان پر تنازعہ کافی عرصے سے چلا آرہا ہے۔ مسئلے کو حل کرنے تک اجازت نہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی خانقاہ ماربل کان پر کافی عرصے سے ملک جلات خان اور حاجی صوبیدار صافی کے درمیان تنازعہ چلا آرہا تھا جس نے گزشتہ روز شدت اختیار کر کے صوبیدار صافی فریق کے لوگوں نے ماربل کان کو جانے والے راستے کو بند کر کے احتجاج کیا۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام پر 33 افراد کو حراست میں لے لئے۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ مذکورہ فریق کو ہائی کورٹ نے کان سے ماربل لے جانے کا اجازت نامہ دیا ہے۔ مگر ان لوگوں نے غیر قانونی طور پر راستہ بند کر لیا تھا۔ جن کو ہم نے حراست میں لے لئے ہیں۔ گرفتار افراد نے الزام لگایا کہ انتظامیہ مخالف فریق کو سپورٹ کر کے ہمارے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ اور مزید کہا کہ مسئلے کو مکمل حل کرنے تک مذکورہ کان سے ماربل لے جانے پر پابندی لگا دی جائے ۔