مردان ،باپ کو قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا

مردان ،باپ کو قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا

  

مردان ( بیورورپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج محترمہ نادیہ سید نے باپ کے قاتل کو عمر قید کی سزا کا حکم سنادیا جبکہ ایک دوسرے مقدمے میں بہنوئی کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ایک شخص کو عمر قید اور پندرہ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی گئی تھانہ پارہوتی کے علاقہ غلامو مشین میں ملزم سمیع اللہ نے اپنے باپ شیرزادہ کو قتل کیاتھا گذشتہ روز عدالت میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید او ر تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا گیا فاضل عدالت نے قتل کے ایک اورمقدمے کا بھی فیصلہ سناتے ہوئے ملزم حیدرولد مشتاق پر اپنے بہنوئی جاوید ولد ریدان شاہ کاقتل ثابت ہونے پر عمر قید اور پندرہ لاکھ روپے کی سزا کاحکم سنادیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -