پبی ،غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن

پبی ،غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان) ڈرگ انسپکٹر نو شہرہ خوشخال خان نے پبی بازار میں بغیر لا ئسنس ادویات فروخت کر نے غیر رجسٹرڈ ادویات اور غیر معیاری ادویات فروخت کر نے پر 6 میڈیکل سٹوروں کو سیل اور14 میڈیکل سٹو روں کو شو کاز نو ٹس جاری کئے 21 ادویات کے نمو نے حا صل کر کے تجزئے کے لئے ڈرگ لیبارٹری ارسال کی تفصیلات کے مطا بق ڈی سی نو شہرہ عبدالحمید خان کی نگرا نی میں ضلع نو شہرہ غیر رجسٹرڈ ادویات غیر معیاری ادویات فروخت کر نے اور بغیر لا ئسنس کے ادویات فروخت کر نے والوں کے جاری آپریشن کے دوران ڈرگ انسپکٹر نو شہرہ خو شخال خان نے پبی بازار میں غیر رجسٹرڈ ادویات غیر معیاری ادویات فروخت کر نے اور بغیر لا ئسنس کے ادویات فروخت کر نے جان فار میسی بابا میڈیکل سٹور زندگی میڈیکل سٹور اقبال میڈیکل سٹور سمیت6 میڈیکل سٹوروں کو سیل کیا اورگل میڈیکو ز ثناء میڈیکل سٹور وحید میڈیکل سٹور شاہ میڈیکل سٹور الشفاء میڈیکل سٹور یشفین میڈیکل سٹور راحیل میڈیکل سٹور مظہر میڈیکل سٹور عثمان میڈیکل سٹور مد ینہ میڈیکل سٹور ممتاز میڈیکل سٹور اسحاق میڈیکل سٹور محفوظ میڈیکل سٹور مو سیٰ میڈیکل سٹور کو شو کاز نو ٹس جاری کئے اور ان سے21 ادویات کے نمو نے حا صل کر کے تجز ئے کے لئے ڈرگ لیبار ٹری بھیج دیئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -