تیمرگرہ ،سابق وزیر خزانہ کا تعمیر کردہ واٹر سکیم تاحال چالو نہ ہوسکا

تیمرگرہ ،سابق وزیر خزانہ کا تعمیر کردہ واٹر سکیم تاحال چالو نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) جماعت اسلامی کے سابق وزیر خزانہ مظفر سید کی فنڈز سے تعمیر ہونی والی وا ٹر سلائی سکیم ما نوگی تین سال گزرنے کے باوجود چالو نہ ہو سکا اہلیان علاقہ کو پینے کی پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے بلامبٹ کے نواحی مانوگی کے لئے ایک کروڑ روپے سے زائد لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری ہوئی تھی اور تقریبا تین سال قبل ٹیوب ویل کھود کر بڑی وا ٹر ٹینکی تعمیرکی گئی ہے اور کئی کلومیٹر پائپ لائن بھی بچھا یا گیا ہے لیکن مبینہ طور مقامی آبادی گاوں شرغشو کے عوام اپنے کھیتوں میں بجلی کی پول نصب کرنے کی اجازت نہیں دیتے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے منظور کردہ منصوبہ ٹھپ پڑا ہے اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور کما نڈنٹ دیر ٹاسک فورس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکرمذکورہ واٹر سپلائی اسکیم کو چالو کیا جائے ۔