احسان شیر پاؤ قتل ،ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو ایوارڈ دیئے گئے

احسان شیر پاؤ قتل ،ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو ایوارڈ دیئے گئے

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)شہید صحافی اور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری احسان شیرپاؤ کے قاتل سمیت سہولت کار کی گرفتاری پر چارسدہ پریس کلب کی جانب سے پولیس کو ایوارڈ ز اور توصیفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔اس حوالے سے چارسدہ پریس کلب میں پولیس کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ،ڈی پی او عرفان اللہ خان ، ایس پی انوسٹیگیشن نذیر خان اور ڈی ایس پی تاج محمد خان سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کیں۔اس موقع پر شہید ہونے والے صحافی احسان شیرپاؤں کے قاتل اور سہولت کار کو گرفتا کرنے پر پریس کلب کے صدر سبز علی خان ترین اور ڈپٹی کمشنر عدیل شا ہ نے ڈی پی او سمیت ایس پی نذیر خان ،ڈی ایس پی تاج محمد خان ،ایس ایچ او گل شید خان ،ایس ایچ او قیصر خان ،اے ایس آئی راحیل خان اور کانسٹیبل روئید خان کو بہترین کا کردگی دیکھانے پر ایواڈ اور توصیفی سرٹیفکیٹ دیئے جبکہ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے صدر سبز علی خان ترین اور ڈی پی او عرفان اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کم مدت میں جدید سائنسی خطوط پر اپنی تفیش مکمل کر لی جس کے بدولت شاطر ملز م کو اسلحہ اور سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تعاون سے ہر قسم کے جرائم کا حاتمہ ممکن ہو سکتا ہے اسلئے کسی بھی جرم واقع ہونے کی صورت میں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے تو بہت سے جرائم پر قابوں پایا جا سکتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -