مردان ، عمرے کی تاریخی قرعہ اندازی میں4خوش نصیبوں کے نام نکل آئے

مردان ، عمرے کی تاریخی قرعہ اندازی میں4خوش نصیبوں کے نام نکل آئے

  

مردان ( بیورورپورٹ)مردان میں500علمائے کرام کے درمیان عمرے کی تاریخی قرعہ اندازی میں4خوش نصیبوں کے نام نکل آئے ۔ایک خوش نصیب مقدس سفر پر جانے کی خوشخبری سن کر زاروقطار رونے لگے تفصیلات کے مطابق ملاانٹرنیشنل حج اینڈ عمرہ سروسسز کے زیراہتمام ضلع بھر کے پانچ سو علمائے کرام کے نام قرعہ اندازی میں ڈالے گئے جن میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار خوش نصیب علمائے کرام کے نام نکل آئے ان علمائے کرام میں مولانا تحسین اللہ آف غلہ ڈھیر ،مولانا سرورعلی حقانی آف بابوزئی،مولانا مقصود الرحمان آف شیخ یاسین ٹاؤن اور مولانا زبیر خان آف بخشالی شامل ہیں اس موقع پر ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج وعمرے کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی خواہش اور آرزو ہوتی ہے ،مقدس سفر سے پہلے علمائے کرام سے رہنمائی ضرورحاصل کرنی چاہئے انہوں نے کہاکہ بامقصد زندگی گزارنے کے لئے ہمیں سیر ت طیبہ پر عمل پیرا ہونا چاہئے تقریب سے ملا انٹر نیشنل حج سروسسز کے چیف ایگزیکٹو محمودالحسن اور اشرف علی خان نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -