کوہاٹ انتظامیہ کاجیل روڈ پر واقع "سستابازار " کے کیبنزالاٹ کرنے کافیصلہ

کوہاٹ انتظامیہ کاجیل روڈ پر واقع "سستابازار " کے کیبنزالاٹ کرنے کافیصلہ

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے شہر میں جیل روڈ پر واقع "سستابازار "کے قیام کے لئے تعمیر کردہ کیبنز الاٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے جس کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ کیپٹن(ر) عبدالرحمن کی زیرصدارت ان کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طاہر علی،کوہاٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جاوید پنجی ایڈوکیٹ،تحصیلدار کوہاٹ محمد شعیب ،انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر اور ٹی ایم اے کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کیبنز کے الاٹمنٹ کے طریقہ کارپر تفصیلی غور و خوض ہوا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر کا اس موقع پر کہناتھا کہ کیبنز کے الاٹمنٹ میں کسی قسم کی پسند و ناپسندکی بجائے صرف اور صرف میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھاجائے گا ۔ان کا مزید کہناتھا کہ سستابازار کے قیام کا واحد مقصد عوام کو معیاری اشیاء کی مناسب قیمتوں پرفراہمی ہے لہذاعوام کو اسے پوری طرح مستفید کیاجائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -