ضلع صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق ،1 زخمی

ضلع صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق ،1 زخمی

  

صوابی( بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق اعجا ز ولد شیر نواس سکنہ جگناتھ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھائی آیاز کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ مین روڈ پر ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے ان کا بھائی آیاز جاں بحق جب کہ وہ خود زخمی ہو گیا دریں اثناء پولیس تھانہ یار حسین کی رپورٹ کے مطابق علی حیدر سکنہ یار حسین فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا جب کہ ان کے بیٹے اشتیاق احمد اور بلال معجزانہ طور پر بچ گئے انہوں نے قتل کی دعویداری مبینہ طور پر آیاز ، محمد حسین اور خالد پر کی ہے اور وجہ قتل تنازغہ اراضی بیان کی ہے پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -