اعزازیہ نہ ملنے پر فنکاروں کا نشتر ہال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اعزازیہ نہ ملنے پر فنکاروں کا نشتر ہال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کے فنکاروں نے گزشتہ کئی مہینوں سے حکومت کی طرف سے اعزایہ نہ ملنے کے خلاف نشتر ہال کے سامنے احتجاجی مظاہر کیامظاہر ے کی قیادت فنکار ایسوسی ایشن کے صدرذوالفقا ر قر یشی ،پر یس سیکرٹری امین اللہ کنڈی اور دیگر ر ہے تھے مظا ہر ین نے ہاتھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پراپنے حق کے مطالبا ت درج تھے ۔انہوں نے کہاکہ ثقافت کے آمین‘‘ منصوبہ کی بندش۔ اعزازیہ نہ ملنے پرخیبرپختونخوا کے فنکارکی اعزایہ گزتہ کئی مہینوں سے بلا و نیب کی تحقیقات کی وجہ سے بند ہیں جس کے تحت 500 فنکاروں کو ماہانہ 30 ہزار روپے اعزازیہ دیا جاتاتھا فنکاروں کا کہنا تھا کہ نشترہال کی بکنگ فیس 60 روپے مقرر کی گئی ہے جہاں شو کرنے کی صورت میں خسارے کا سامنا ہوتاہے ،انہوں نے ثقافت کے آمین کا منصوبہ جلد ازجلدبحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -