نوشہرہ کے زمینداروں کا گنے کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ

نوشہرہ کے زمینداروں کا گنے کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کے زمینداروں نے گنے کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے گنے کی قیمت انتہائی کم ہونے کی وجہ سے زمیندار شدید مشکلات سے دوچار ہے حکومت فوری طورپر گنے کی قیمت بڑھا کر شوگرملز مالکان کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق قیمت ادا کرنے کا پابند بنایاجائے مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے بال بچے تعلیمی فیس ادا کرنے سے قاصر ہے مالیا آبیانہ ٹیوب ویل بجلی کے نرخ انتہائی بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی بل ادا کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے زمینداروں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں زمیندار رہنما ہاشم خان، ملک طلا، عمران خان بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممتازسماجی کارکن وسابق ناظم اعجاز حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ گنے کا نرخ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے زمینداروں اور کسانوں کا برا حال ہے کیونکہ مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے لیکن گنے کی قیمت ابھی تک پرانے نرخوں پر شوگر ملز مالکان خریدنے کا مطالبہ کرتے ہیں جو سراسر زیادتی ہے حکومت خیبرپختونخوا فوری طورپر گنے کی بڑھا کر شوگرملز مالکان کو نئے نرخوں پر خریدنے کا پابند بنایاجائے ۔