جے یو آئی ممبر سازی ،صوبائی ا ور ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل

جے یو آئی ممبر سازی ،صوبائی ا ور ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)جمعیت طلباء اسلام خیبر پختونخوامیں ممبر سازی کے حوالے سے آ ئندہ چھ مہینوں کیلئے صو با ئی اور ضلعی کنو ئنیرکمیٹیوں کو تشکیل دیدی فضل ربی صوبائی کنوینئر مقرر کیا گیا صوبے میں آ ئندہ چھ مہینوں تک دو لاکھ سے زیادہ ر کنیت سازی ہو گی ۔گزشتہ روزپشاور پر یس کلب میں اپنے ساتھیوں محمد طارق مشوانی،حافظ خلیل احمد ہاشمی،کاشف نواز انقلاب اور دیگر کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ کنوینئرز کمیٹی صو بے میں ہونے والے پارٹی ممبر ز سازی زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کا مقصدہے ان کا کہنا تھا کہ ممبرز سازی کیلئے صو بے کے ہر اضلاع اور جامعات میں کنوینئرز مقرر کر د ی گئی ہیں جو کہ چھ مہینوں تک ہونے والی پارٹی ممبر سازی میں حصہ لینے سمیت اس کو کامیاب بنا ئینگے ۔ممبر سازی مکمل ہونے پر نئی کابینہ سا منے آ نے کے بعد کنو ینئرز سیٹ اپ خود بخود تحلیل ہو جا ئیگا ۔