شانگلہ سب جیل کی تعمیر سے یہاں کے قیدی مستفید ہوں گے، سیشن جج محمد نسیم

شانگلہ سب جیل کی تعمیر سے یہاں کے قیدی مستفید ہوں گے، سیشن جج محمد نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(بیورورپورٹ)شانگلہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نسیم نے کہا ہے کہ شانگلہ میں سب جیل کے تعمیر سے یہاں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو فائدہ پہنچے گا ۔شانگلہ میں جیل نہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں اور بالخصوص ان کے رشتہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ اس وقت شانگلہ کے قیدیوں کو دوسرے اضلاع میں ان کے جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار شانگلہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نسیم نے بشام میں سب جیل کے افتتاح کے موقع پر بار روم بشام میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ افتتاحی تقریب میں شانگلہ کے سینئر قانون دان حق نواز ایڈووکیٹ ، شاہ فواد ایڈووکیٹ ، اشفاق حسین ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ محمد نسیم نے گینتری کا پہلا وار کرکے تعمیر ی کام کا باقاعدہ افتتاح کیا اور دعا مانگی گئی ،جیل کی تعمیر چار ماہ میں تکمیل تک پہنچائی جائیگی ۔ محمد نسیم نے کہا کہ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے دیگر جیلوں میں مقیم قیدیوں کو یہاں سب جیل میں منتقل کیا جائیگااور ان کے مقدمات کی ٹرائیل بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری میں ہوگی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات کیمپ کورٹ ختم ہوگا جس سے وکلاء اور سائلین کو فائدہ ہوگا ۔ ۔