واپڈا کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے ،حاجی محمد اقبال

واپڈا کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے ،حاجی محمد اقبال

  

تیمرگرہ (بیوروررپورٹ )واپڈا ہا ئیڈرواالیکٹرک وکرز یونین کے صوبائی چئیرمین حاجی محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ واپڈا کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے نجکاری کی بھر پور مذاحمت کریں گے دہشت گردی کے بعد واپڈا شہداء دینے والی پاکستان کا واحد ادارہ ہے واپڈا میں بہت جلد مزید 3500افراد این ٹی ایس کے زریعے بھرتی ہونگے جس میں وا پڈا ملازمین کے بچوں کو ترجیح دی جائیگی ان خیالات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ میں واپڈا کے محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا واپڈا کے اجتماع میں سوات، بٹخیلہ، دیر بالا کے محنت کشوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر صوبائی وائس چئیرمین محمد حسین ،جا ئنٹ سیکرٹری محمد اشفاق، محمد طارق، محمد ناصر خان ، نصر اللہ مہمند، زاہد سید، خان محمد ، دیر ڈویژن کے چئیرمین ظفر اللہ خان ۔ تیمرگرہ کے چئیرمین ، حضرت فقیرو دیگر نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہا کہ واپڈا ہا ئیڈرو یونین میں محنت کشوں کے چندہ ہڑپ کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں انھوں نے کہا کہ وا پڈا میں سٹاف کی کمی ہے جس کہ وجہ سے صارفین کے مسائل حل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہے انھوں نے کہا کہ واپڈا میں میٹر ریڈرزکی کمی کو پورا کیا جائیجبکہ ریکوری کے لئے ملا زمین کو گا ڑیاں فراہم کی جائے صوبائی چئیرمین حاجی محمد اقبال نے کہا کہ صوبائی یونین اپ کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے محنت کشوں کا چار کروڑ چندہ صوبائی یونین کے ساتھ امانت پڑے ہیں جبکہ محنت کشوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہمی کے لئے پشاورتارو جبہ میں ٹیکنیکل کالج کی تعمیر کے لئے راضی خریدی گئی ہے اس کے علاوہ محنت کشوں کی 13کروڑ روپے ان کے ساتھ پڑے ہیں جس سے محنت کشوں اور ان کے بیواوں کو وضائف دئے جائینگے انھوں نے ملازمین پر زور دیا کہ واپڈا کے ملازمین کو نقصان پہنچانے والوں کے ہاتھ روکا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -