ہنگو میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں ،میرٹ کی فہرستیں آویزاں

ہنگو میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں ،میرٹ کی فہرستیں آویزاں

  

ہنگو( بیورورپورٹ)محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس بھرتیاں۔میرٹ فہرستیں آویزاں کردی گئی۔شکایات یاکسی بھی اعتراضات کے لئے 15 دسمبر 2018 کی حتمی تاریخ مقرر کر دی گئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محکمہ تعلیم مردانہ ہنگو محمد اقبال بنگش کے دفتر سے جاری شدہ تحریری پریس ریلیز کے مطابق کہ این ٹی ایس ٹیسٹ کے تحت کامیاب قرار پائے جانے والے مردانہ اساتذہ کی بھرتیوں کی میرٹ لیسٹیں دفتر ہذا میں آویزں کردی گئیں ہیں۔اور مختلف کیڈر کے سی ٹی،ڈی ایم،ٹی ٹی،قاری،پی ای ٹی اور پی ایس ٹی کے امیدواران کو کسی بھی اعتراضات یا شکایات کے لئے 15 دسمبر 2018 تک بمعہ ثبوت تحریری نامے جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔جس کے بعد کوئی عذر،شکایت یااعتراض پر غور نہیں کیا جائیگا۔جبکہ دوسری جانب محکمہ تعلیم زنانہ نے بھی مذکورہ بالا مختلف کیڈرز کی آسامیوں پف خواتین بھرتیوں کیلئے میرٹ فہرستیں آویزاں کر کے شکایات یااعتراض کے لئے 18 دسمبر 2018 کی حتمی تاریخ مقرر کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -