ملاکنڈ ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی 3600 گرام چرس برآمد ،ایک گرفتار

ملاکنڈ ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی 3600 گرام چرس برآمد ،ایک گرفتار

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز اقبال حسین کی خصوصی ہدایت پرلیویز فورس ملاکنڈ نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا ہے ۔اس حوالے سے تھانہ درگئی کے انچارج صوبیدار دوست محمد خان نے مہردی کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران ایک فلائینگ کوچ نمبر LZB9611 کے خفیہ خانوں سے 3600 گرام چرس برآمد کرکے فلائینگ کوچ کو قبضے میں لیکر سمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔ لیوی صوبیدار دوست محمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز نے ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز اور کامیابی کے لیے انہیں ٹاسک سونپ دیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و عوام کے تعاون سے ضلع کو ہر قسم کے منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -