شہداء اے پی ایس آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ،پلوشہ بی بی

شہداء اے پی ایس آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ،پلوشہ بی بی

  

خیبر (بیورو رپورٹ )اے پی ایس کے شہداء ا ج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔16دسمبر 2014کا انسانیت سوز واقعہ قیامت تک یاد رہے گا۔کے پی کی سر زمین شہداء کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔امن کی خاطر اس مٹی نے بہت کچھ سہا۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خواہ کی نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کے سیکرٹری اطلاعات پلوشہ بی بی نے ایک میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 16دسمبر 2014کو ارمی پبلک سکول پشاور میں ہونے والا واقعہ انتہائی درد ناک اور انسانیت سوز واقعہ تھا جس میں پھول جیسے بچوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا جو اج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں یہ واقعہ نہ صرف ان کے والدین اور عزیز و اقارب کے لئے بلکہ پورے خیبر پختون خواہ کے لئے قیامت سے کم نہیں تھا اے پی ایس کے چوتھی برسی کے مناسبت سے ہونے والے اجلاس میں پلوشہ بی بی نے مزید کہا کہ خیبر پختون خواہ کی سرزمین شہداوں کی ناقابل فراموش اور لازوال قرباینوں سے بھری پڑی ہے امن اور انسانیت کی خاطر اس مٹی کے سپوتوں نے وہ اعظیم قربانیاں دی ہیں جو دنیا میں کہیں بھی اس کی نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کے خون ضرور رنگ لائیگا کیونکہ باطل کو شکست سے دوچار کرنے کا نام ہی شہادت ہے انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا رہتی دنیاتک یہ یاد رہے گا کوئی بھول نہیں پائے گا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -