دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخو اپولیس فورسز کے شانہ بشانہ لڑی، عامر آفاق

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخو اپولیس فورسز کے شانہ بشانہ لڑی، عامر ...

  

ایبٹ آباد ( نامہ نگار)پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں تربیت مکمل کرنے والے افسران کی تقریب تقسیم اسناد سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے عامر آفاق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے خیبر پختونخواہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس پاکستا ن میں وہ واحد پولیس فورس ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے اپنے سپاہی سے لے کر آئی جی پی تک جانوں کے نذرانے پیش کئے اور ایک تاریخ رقم کی۔انھوں نے کہا کہ ٹریننگ کسی بھی فورس کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور پہلے خطرہ سے با خبر رہنا کسی فورس کے لئے کامیابی کا باعث ثابت ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس سکول آف انٹیلی جنس اور کئی دیگر خصوصی تربیت کے ادارے قائم کرنے پر سابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے سکول کی ترقی اور معیا ر کو شاندار اور مثالی قرار دیتے ہوئے سکول کے ڈائریکٹر چوہدری اشتیاق سہیل وڑائچ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے افسران کو اسناد تقسیم کیں اور اس توقع کا اظہار کیا کہ تربیت مکمل کرنے والے افسران حاصل کردہ مہارات کو اپنی معمول کی کاروائی میں استعمال کریں گے تا کہ عوام کو مزید بہتر انداز میں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -