دشمنوں نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے مسلمانوں کو مسلکوں میں تقسیم کردیا ، مولانا محمد اللہ کشمیری

دشمنوں نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے مسلمانوں کو مسلکوں میں تقسیم کردیا ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ مولانامحمد الطاف کشمیری نے کہا ہے کہ اﷲتعالیٰ کے دین کے سربلندی اور ملک و قوم کے ترقی کے لئے امامت کبریٰ کا حصول لازمی ہے ۔ دشمنوں نے اپنے مقاصدکے حصول کے لئے مسلمانوں کومسلکوں میں تقسیم کر دیا ہے ۔ صرف دعووں سے مسلمانوں غالب نہیں ہو سکتے اس کے لئے اﷲ کی رسی کومضبوطی سے پکڑ کر آگے بڑھنا ہوگا اور سیرت النبی ﷺ کو اپنا کر لوگوں کو اﷲ کی طرف بُلانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلعلوم تعلیم القرآن سخاکوٹ میں جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام تین روزہ اصلاحی ، تربیتی اور روحانی صوبائی اجتماع آرکان و اُمیدوارا ن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع خان ، منتظم خیبر پختونخواہ ذاکر اﷲ حنیف ، جماعت اسلامی کے ضلعی آمیر خورشید ربانی ، سابق آمیر مولانا جمال الدین ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عابد محمود دیروی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر چیف خطیب مولانا محمد اسماعیل خان ، مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان ،مولانا ہدایت اﷲ ،مولانا آسد اﷲ ، مہتمم مولانا محمد طاہر اور دیگر علماء کرام و مشائخ بھی موجود تھیں ۔ منتظم اعلیٰ نے کہا کہ رکن جمعیت کی ذمہ داری ہے کہ تعلیمی لحاظ سے تمام طلباء پر فوقیت رکھتا ہے کیونکہ دینی مدارس سے نکلے لوگ علم دین پھیلا نے میں مصروف ہیں اور محنت اور لگن سے طالب علم مذہبی سکالر بن جاتا ہے جبکہ اسلام کی بالادستی اور نفاذ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ مولانا الطاف کشمیری نے کہا کہ صرف سائنسی علوم سے ترقی ممکن نہیں ہے کیونکہ سائنس میں ترقی سے معاشرے سے ظلم و بربریت کو ختم نہیں کیا جاسکا ۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام مسائل کا حل قرانی تعلیمات اور علم نبوی ﷺ میں موجود ہے لیکن بد قسمتی سے مسلمان آج قرآن اور سنت سے دور ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مسلمان اپنے اصل مشن سے ہٹ چکے ہیں جنکو راہ راست پر لانے کے لئے محنت کی ضرورت ہے اور یہی محنت جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکن با احسن طریقے سے انجام دے سکتے ہیں اور لوگوں کی اُمیدیں ان طلباء اور جمعیت کے آرکان و اُمیدواران سے وابستہ ہیں ۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع خان نے کہا کہ مطالعہ اور تعلیم کے میدان میں ترقی کرنے والی قومیں آج دُنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک آج آسیہ ملعون ، سودی نظام ، بے حیائی سمیت بہت سے چیلنجز سے دوچار ہے تاہم لوگوں کی اُمیدیں جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکنوں سے وابستہ ہیں اس لئے طلبہ جس ادارے میں جو بھی مضمون پڑھتے ہیں اُس پر خصوصی توجہ دیں اور دُنیا میں نام پیدا کرکے ادارے کا نام فخر سے بلند کریں ۔