جنوبی پنجاب صوبہ ، پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دینے پر راضی

جنوبی پنجاب صوبہ ، پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دینے پر راضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،مٹھن کوٹ(سٹی رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے حکومت کو پیش کش کی ہے کہ اگر وہ سرائیکی صوبہ بنانے میں مخلص ہیں تو پیپلزپارٹی تعاون کے لئے تیار ہے کیونکہ ہمیں خود مختار صوبہ چاہئے انتظامی یونٹ نہیں۔ صوفیاء کرام نے اپنے علم کے ذریعے دین اسلام کا پیغام پھیلایا آج بھی ان بزرگان دین کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوفیاء عاشق رسول کے حوالے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

سے کوٹ مٹھن میں قومی فرید کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کیا جس کی صدارت درگاہ حضرت خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کی۔ خواجہ محمد عامرفرید کوریجہ میزبان تھے جبکہ درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن جمال الدین گیلانی نے دعا کرائی۔ تقریب میں اعجاز حسین، علی نواز چاچڑ، عاشق نواز سمیت ملک بھر سے مذہبی سکالرز، علماء، مشائخ نے شرکت کی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایک ولی کامل کے مزار پر موجود ہوں جہاں آکر مجھے روحانی سکون محسوس ہورہا ہے اور یہ اجتماع اسی وسیب کی ثقافت کا حقیقی آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم بنا تو آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ کو صوفیاء کے گھرانے کی نسبت سے وزیراعظم بنایا گیا ہے تاکہ ملک کی باگ دوڑ ایسے ہاتھ میں ہو جو دہشت گردی پر قابو پاسکے اور سب کو اکٹھا کرسکے۔ چنانچہ میں نے اپنے دور میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں اسلام بندوق کے ذریعے نہیں بلکہ صوفیائے کرام کی تعلیمات کی بدولت پھیلا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ صوفیاء کے پیغام کو تمام کیا جائے۔ اور درگاہوں کو مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ غلام فرید نے امن اخوت بھائی چارہ کا پیغام دیا۔ آپ کا پیغام مظلوموں کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور یہاں لوگوں کو ان کا حق دینے کے لئے سرائیکی صوبے کا قیام ضروری ہے۔ میں نے اپنے دور میں سینیٹ سے سرائیکی صوبے کا بل دوتہائی اکثریت کے ساتھ منظور کرایا کیونکہ ہمارے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں ملتی۔ اس لئے ہم تو صوبہ نہ بنا سکے مگر میں موجودہ حکومت کو پیشکش کرتا ہوں کہ ان کے پاس کیونکہ صوبہ بنانے کے لئے اکثریت نہیں ہے اس لئے وہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بات کریں کیونکہ اسی وسیب کے عوام انتظامی یونٹ نہیں چاہتے۔ یہ اصل میں مسلمانوں کا نہیں انگریز دور کی یادگار ہوگا۔ انتظامی یونٹ میں محدود جمہوریت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا الگ وزیراعلیٰ، گورنر، اسمبلی، سپیکر محتسب اعلیٰ، خود مختار عدالتیں اور خود مختار صوبہ چاہتے ہیں۔ الگ صوبہ بنننے میں ہمیں این ایف سی ایوارڈ کے اربوں روپے کے فنڈز ملیں گے جو ہماری ترقی پر خرچ ہوں گے۔ صوبہ ہمارا حق ہے یہ حق ہم حاصل کرکے رہیں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے میزبان خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں سید یوسف رضا گیلانی نے دربار فرید پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے چادر چڑھائی، سید ابوالحسن گیلانی ہمراہ تھے۔ ادھروقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈال کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے۔فروعی اختلافات عالم اسلام کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ کے طورپر سامنے آئے ہیں ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین مزار فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خا نوادہ فرید? خواجہ کلیم الدین کوریجہ ، راول معین کوریجہ بھی موجود تھے انہوں مزید کہا کہ اب وقت ہے کہ موجودہ دورکے تقاضوں کو محسوس کرتے ہوئے مشترکہ افکار اور اقدارکو مشعل راہ بنا کر امت کو اتحاد کے راستے پر لایاجائے۔جن لوگوں نے شدت پسندی کے ساتھ اسلام کے دین امن کے تصور کو داغ دار کیاہے انہوں نے اسلام کے نام پر کفر کی مددکی ہے۔اب وقت آگیاہے کہ شدت پسندی کے چہرے سے نقاب اتاراجائے اورنبی رحمت جو پیغام کائنات کی سلامتی کیلئے لائے تھے عالم انسانیت کے سامنے اسے اس کی اصل شکل میں دنیا کے سامنے لایاجائے۔ تحریک فرید ؒ پا کستان کے زیر اہتمام عرس فرید ؒ کے موقع پر خوا جہ فرید ؒ تصوف سیمینا ر کا انعقاد ہو ا جس کی صدارت سرا ئیکستان صو بہ محاذ کے چیئر مین و سر براہ سرا ئیکستا ن قومی اتحاد فر زند فرید ؒ خوا جہ غلام فر ید کو ریجہ نے کی اس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئیسرا ئیکستان صو بہ محاذ کے چیئر مین خوا جہ غلام فرید کو ر یجہ نے کہا کہ تصوف کا فرو غ ریا ست کے استحکا م کیلئے ضرو ری ہے فکر فرید ؒ کے فرو غ سے مذ ہبی یکجہتی مضبو ط ہو گی صو فیا ء کرا م کے آ ستا نے مذ ہبی روا داری کا مر کز ہیں عرس فر ید ؒ ایک قومی تہوا ر پو رے صو بے میں چھٹی کی جا ئے اقلیتوں کے تحفظ سے ریا ست مضبو ط ہو گی ایسا پا کستان چا ہتے ہیں جہا ں گر جا مسجد مندر امام با ر گا ہ گر دارہ محفو ظ ہو تصوف کی مضبو طی سے یہ ممکن ہے خوا جہ فرید ؒ میلہ کی بحا لی اچھا اقدا م ہے در بارفرید ؒ پر مکمل پا بند یا ں اٹھا ئی جا ئیں اس سیمینا ر سے سید عا شق رسول شا ہ ،انوار الحسنین ،قا ری خو رشید رضا ،علا مہ شا ہد سعیدی ،فیض سلیم جھنڈ یا لوی را نا گلزار احمد ،ڈا کٹر خلیل ایڈووکیٹ ،جا م زا ہد گھلیجہ نے بھی خطا ب کیا محفل سما ع کا اہتما م بھی کیا گیا اور کثیر تعدا د میں عوام نے شر کت کی اور قرارداد یں پیش کی گئی۔جبکہ معرو ف مذہبی سکالر اور نیشنل مشائخ کونسل کے چیئرمین خواجہ قطب الدین فریدی نے جامع مسجد الرحمن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خوا جہ غلا م فرید ؒ بہت بڑے صو فی بزرگ شا عر اور سچے عا شق رسول تھے ان کی تعلیما ت ہما رے لیے مشعل را ہ ہیں کلام فرید ؒ سے تمام لو گو ں کو امن و محبت اخوت اور انسان دوستی کا درس ملتا ہے انہو ں نے کہا کہ صو فیا کرا م نے اسلام کی تبلیغ کیلئے عظیم خد ما ت سر انجا م دیں اس لئے صدیو ں بعد بھی اولیا ء کرا م کے آستا نے امن و فیض و بر کت کا مر کز اوررہنما ئی کا مر کز ہیں انہوں مزید کہا کہ خوا جہ غلا م فرید ؒ نے سا ری زند گی لو گو ں کی خد مت میں گز ری لاکھو ں لو گ ان کی دینی علمی رو حا نی تعلیمات سے فیض یا ب ہو ئے یہ سلسلہ ہمیشہ جا ری رہے گا۔علاوہ ازیں ایشاء کے ممتا ز صو فی بزرگ ہفت زبا ن صو فی شا عر اور سرا ئیکی زبا ن تہذ یب و ثقا فت کو جلا بخشنے وا لی عظیم شخصیت حضرت خوا جہ غلام فر ید ؒ کے120ویں عرس مبارک کی تقر یبا ت کا با قا ئدہ آغا ز در بار فرید ؒ پر غسل اور چا در پو شی کی تقر یبا ت سے ہوا اس موقع پر پیر آف کو ٹ مٹھن خوا جہ محمد عا مر فرید کو ر یجہ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عرس فر یدؒ پر دس سے بارہ لاکھ سے زائد زا ئر ین کی آمد متو قع ہے وہ ضلعی انتظامیہ را جن پور کی کا ر گردگی سے مطمین ہیں اور انتظاما ت تسلی بخش ہیں اور ان پرو گرا مو ں کو مز ید بہتر کر نے کیلئے وفا قی اور صو با ئی حکو مت کی تو جہ کی ضرورت ہے انہو ں نے مز ید بتا یا کی جما عت فرید یہ کے زیر اہتما م قومی عشق رسول ؒ کا نفر نس آج25دسمبرکو ایک بجے در بار فرید ؒ پر ہو گی جس میں ملک بھر سے قومی شخصیات سجا دگا ن مشا ئخ شر کت کر یں گے۔
گیلانی