وہاڑی،ڈاکوؤں کی فائرنگ،ٹرانسپورٹ کمپنی کا مالک بیٹے سمیت جاں بحق

وہاڑی،ڈاکوؤں کی فائرنگ،ٹرانسپورٹ کمپنی کا مالک بیٹے سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)ملتان روڈ کالونی پھاٹک کے قریب 3 افراد کی فائرنگ سے ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک باپ ، بیٹا جاں بحق جبکہ ملاز م شدید زخمی ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ہسپتال منتقل کیا تفصیل کے مطابق ملتان روڈ کالونی پھاٹک کے قریب 3مسلح ڈاکو گجرگڈز ٹرانسپورٹ کمپنی پر لوٹ مار کر نے آئے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی اورفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،فائرنگ سے کمپنی مالک احمد نواز گجر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بیٹا خرم نواز اور ملازم اسمعیٰل شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں خرم نواز بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اسمعٰیل کا علاج جاری ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش بھی کی گئی، شہر کے معروف تاجر احمد نواز گجر اوراس کے جواں سالہ بیٹے کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی علاقہ میں کہرام مچ گیاہے۔
فائرنگ