ہمیشہ انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا آئندہ بھی کریں گے ، شہباز شریف

ہمیشہ انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا آئندہ بھی کریں گے ، شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان )رکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر نے اپوزیشن لیڈر وصدر مسلم لیگ (ن) میاں (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

شہباز شریف سے ملاقات کی تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 153جہانیاں چوہدری افتخار نذیر نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی وصد ر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف سے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کی،اس موقع پر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے چوہدری افتخار نذیر نے نیب کی ن لیگ رہنماوں لیڈروں کیخلاف جانبدارانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کی،چوہدری افتخار نذیر نے میاں محمدشہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،چوہدری افتخار نذیر نے کہا کہ شریف خاندان اور دیگر پارٹی قائدین حکومت کی انتقامی کاروائیوں سے انشاء اللہ ضرور سرخرو ہوں گے، اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے چوہدری افتخارنذیر کو قومی اسمبلی میں اپنا پارٹی موقف اور بھرپور اپوزیشن کا بھر پور کردار اداکرنے کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہم نے ہمیشہ انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے آئندہ بھی کریں گے۔
شہباز شریف