قبضہ مافیا کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کریں گے،احسان الحق چودھری

قبضہ مافیا کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کریں گے،احسان الحق چودھری

  

یزمان(نما ئدہ خصو صی ) ہمیشہ میرٹ پر سیاست کی ہے کبھی بھی کسی قبضہ گروپ یا مافیا کی حمایت کا تصور بھی نہیں کیا۔ ان خیالات (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی احسان الحق چوہدری نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین منفی پرا پیگنڈہ کر کے الزام تراشی کی سیاست اور بے بنیاد الزا ما ت لگا کر میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام سازش کر رہے ہیں جنہیں عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر اور پٹوار کلچر اور ٹا ؤ ٹ ما فیا کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غروب ہو چکا ہے اب عوام کسی دھوکے میں نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ یزمان میں انتظامی اور پولیس افسران پرکسی قسم کا سیاسی پریشر یا دباؤ نہیں ہے۔ اب فیصلے میرٹ پر ہی ہو ا کریں گے اس موقع پر کونسلرلز بیر احمد بوبک، شوکر علی دھا ری وال ،ملک طارق، حامد ورائچ، محمد طاہر چوہدری بھی موجود تھے۔

احسان الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -