خواجہ فرید ؒ نے پوری دنیا کو انسان دوستی کا درس دیا،بیرسٹر جگدیش بترا

خواجہ فرید ؒ نے پوری دنیا کو انسان دوستی کا درس دیا،بیرسٹر جگدیش بترا

  

ملتان(سٹی رپورٹر)انٹرنیشنل سرائیکی کانفرنس نئی دہلی کے بانی چیئرمین بیرسٹر جگدیش بترا خواجہ فرید کے عرس میں شرکت کیلئے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پاکستان پہنچ گئے ۔ کوٹ مٹھن جاتے ہوئے ملتان میں سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ ‘ جنرل سیکرٹری عابد سیال ‘ زبیر دھریجہ ‘ سانول احسان اعوان ‘ کاشف دھریجہ نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر جگدیش بترانے کہا کہ خواجہ فرید صرف پاکستان ہی نہیں دنیا کے عظیم شاعر ہیں اور ہندوستان میں نہ صرف سرائیکی بلکہ تمام زبانیں بولنے والے ان کا کلام محبت سے پڑھتے ہیں ۔ خواجہ فرید نے پوری دنیا کو انسان دوستی کا درس دیا ہے ‘ ہندوستان میں دیوان فرید کو دیوناگری رسم الخط میں شائع کیا گیا ہے ‘ جس سے ہندوستان کی نئی نسل تک خواجہ فرید کا پیغام پہنچ رہا ہے ۔

جگدیش بترا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -