نیب کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے،مسز شہناز سلیم

نیب کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے،مسز شہناز سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی حکومت کی سودن کی کارکردگی میں بدزبانی اور بدکلامی کرنے والے کپتان عمران (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

نے اپنے وزراء کی کارکردگی میں اول دوئم قراردیدئیے۔مہنگائی ،بے روزگاری نے عوام کی چیخیں نکلوادیں لیکن حکمران سودن کی کارکردگی کی تعریف کررہے ہیں اور بدزبانی اور بدکلامی کو قابلیت کا معیار قرار دے رہے ہیں ۔نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیاجارہاہے ۔پی ٹی آئی جو فصل بور ہی ہے کل انہیں کاٹنے پڑیگی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مراد سعید ،فوادچوہدری ،دیگر وزراء نہ صرف اپوزیشن کو برا بھلا کہتے ہیں بلکہ بدزبانی ،بدکلامی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔
مسز شنہاز سلیم