ایل ایل ایم میں داخلے کی درخواست پر معاملہ ایجوکیشن حکام کو بھجواکر فیصلہ میرٹ لسٹ آویزاں کرنے سے روک دیا

ایل ایل ایم میں داخلے کی درخواست پر معاملہ ایجوکیشن حکام کو بھجواکر فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایل ایل ایم میں داخلے کی درخواست پر معاملہ ایجوکیشن حکام کو بھجواکر فیصلہ میرٹ لسٹ آویزاں کرنے سے روک دیا ہے۔ فاضل (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

عدالت میں فیاض حسین نے کونسل ملک نصیر احمد تھہیم کے ذریعے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ ایل ایل بی میں سلور میڈلسٹ ہے اور ایل ایل ایم میں داخلہ کے ٹیسٹ میں 100میں سے 55نمبر حاصل کئے ہیں جبکہ داخلے کیلئے 50 فیصد مارک کی شرط تھی۔ 13 دسمبر کو داخلے کیلئے رجوع کیا تو رجسٹرار زکریا یونیورسٹی نے بتایا کہ اب داخلے کے لئے کم از کم 60 فیصد نمبر کی شرط عائد کردی گئی ہے جبکہ پراسس شروع ہونے کے بعد پالیسی میں تبدیلی قواعد کے خلاف ہے۔ عدالت کے طلب کرنے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے کونسل مہر فخر رضا ملانہ اور یونیورسٹی کے کونسل محمدعلی صدیقی پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ جواب کے لئے مہلت کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت نے معاملہ ایڈمشن کمیٹی کو بھجواکر میرٹ لسٹ آویزاں کرنے سے روکتے ہوئے فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
داخلے