معذورافراد معاشر ے کا ، حصہ انکی حوصلہ افزائی ضروری ، شیخ احسن رشید

معذورافراد معاشر ے کا ، حصہ انکی حوصلہ افزائی ضروری ، شیخ احسن رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ ملتان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف انکی سرپرستی کی ضرورت ہے معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ہمیں سب کو ملکر انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے 2019جولائی مین معذور افراد کے کرکٹ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ورلڈ کپ میں انشاء اللہ ملتان کی ٹیم ورلڈ کپ لیکر آئیگی اور میں انکی بھرپور سرپرستی کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز میں دس ایبل کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو کہ آل پاکستان دس ایبل کرکٹ ٹورنامنٹ کی چمپئن ٹرافی جیت کر آئے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب فنڈ کی وجہ سے کوئی کھلاری پیچھے نہیں رئیگا ہم سب ملکر ملتان کو کھیلوں کا شہر بنائے گے اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمیل کامران اور ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے کپتان مطلوب قریشی نے کہا کہ میاں احسن رشید کی وجہ سے آج ہم چمپئن بنے ہیں انکی حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو ورلڈ کپ بھی ملتان لے کر آئینگے اس موقعہ پر عمران سعید ، شیخ محمد ارشد ، عبدالرزاق بھٹہ ، عبدالمالک ، ساجد خان وکھلاڑی موجود تھے ۔
احسن رشید