5ہزار بڑے نادہند گان کیخلاف شکنجہ تیار ، میپکوٹیمیں سرگرم

5ہزار بڑے نادہند گان کیخلاف شکنجہ تیار ، میپکوٹیمیں سرگرم

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے تقریباً5ہزاربڑے نادہندگان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ایک لاکھ روپے سے زائد اور پانچ لاکھ روپے تک کے 4 ہزار 67 نادہندگان کے ذمہ 91 کروڑ 39 لاکھ 15 ہزار 78 روپے کے بقایاجات ہیں۔ جبکہ 5 لاکھ روپے سے زائد کے 737 نادہندگان نے 61 کروڑ5 لاکھ 53 ہزار 245 روپے کے بقایاجات ہیں۔ 4 ہزار804 نادہندگان(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

نے مجموعی طور پر ایک ارب 52 کروڑ 44لاکھ 68 ہزار 323 روپے کی رقم ادا نہیں کی۔ میپکو اتھارٹی سے واجبات کی اقساط میں ادائیگی ، پارٹ پے منٹ، تاریخ ادائیگی میں توسیع سمیت تمام آپشن استعمال کرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی۔ کمپنی کے خلاف عدالتوں سے کیس خارج ہونے پر میپکو نے مقدمات کے اندراج ، جائیداد کی فروخت کرکے بقایاجات وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔ادھر میپکو ملتان سرکل نے ماہانہ لائن لاسز میں مزید 3 فی صد کمی کی ہے۔ جو ریجن کے دیگر سرکلز کے مقابلے میں سب سے بہتر کارکردگی ہے۔ میپکو کینٹ ڈویژن نے لائن لاسز میں 2.95 فی صد کمی کی۔ میپکو ممتاز آباد ڈویژن نے 6.58 فی صد کمی کی۔ میپکو سٹی ڈویژن نے ماہانہ لائن لاسز میں 3.53 فی صد کمی کی۔ میپکو شجاع آباد ڈویژن نے ماہانہ لائن لاسز میں 3.33 فی صد کمی کی۔ میپکو موسیٰ پاک ڈویژن نے ماہانہ لائن لاسز کی شرح میں 5.26 فی صد کمی کی۔ میپکو شاہ رکن عالم ڈویژن نے لائن لاسز میں 3.53 فی صد کمی کی۔ میپکو اتھارٹی نے بہترین کارکردگی پر ایڈیشنل چیف انجینئرملتان سرکل محمد عمر لودھی اور ڈویژنل انجینئرز ( ایکسئین ) کی کارکردگی کو سراہاہے۔

میپکو کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -