لودھراں : دواندھے قتل ٹریس، ملزمان گرفتار ، تفتیش کا دائرہ وسیع
لودھراں (بیورو رپورٹ + نمائندہ پاکستان) ضلع لودہراں پولیس نے دو اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ۔پولیس محدود وسائل اور نفری کی کمی کے باوجود عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جمیل ظفر ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی۔انہوں نے کہا کہ تھانہ دھنوٹ کے علاقہ میں حافظ محمد عثمان کو رات کے اندھیرے میں نامعلوم افراد (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
نے قتل کر دیا تھا اور تھانہ صدر لودہراں کے علاقہ میں نو سالہ بچے صابر کو غیر فطری فعل کے بعد قتل کر دیا گیا تھا یہ دونوں مقدمات پولیس کیلئے بڑا چیلنج تھے جس پر لودہراں پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام مل جل کر جرائم کا خاتمہ کرسکتے ہیں اور میڈیا کا بھی جرائم کے خاتمہ میں اہم کردار ہے اور اب تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کو فوری اور یقینی بنایا جا رہا ہے جس سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہے ۔
اندھے قتل