ملتان،چوری،ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،پولیس غائب
ملتان( وقائع نگار)چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہر ی نقدی وقیمتی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
سامان سے محروم ہوگئے ہیں، تھا نہ ممتاز آباد کے علاقے گلشن فیض کالونی میں عبدالغفور کے گھر میں عورت سمیت 3مسلح ڈاکو گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر2لاکھ 75ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور 2موبائل فون چھین کر سفید گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوگئے،شاہ شمس کے علاقے محمدی گراؤنڈ میں اجتماعی شادی کی تقریب میں اسمعیٰل، عمران سمیت دیگر کے8موبائل فون مالیت ایک لاکھ 20 نامعلوم افراد نے چوری کرلئے،تھا نہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں حکیم الدین نے پولیس کو درخواست دی کہ عابد، خالد اور زاہد مکان کرائے پر لینے کے لئے آئے جنہیں کمرے میں پانی پلانے کے لئے بٹھا یا گیا جب پانی لیکر آیا تو تینوں غائب تھے اور کمرے میں موجود پیٹی کا تالہ ٹوٹا ہواتھا اور اس میں 3تولہ طلائی زیورات اور31ہزار غائب تھی،تھا نہ مخدوم رشید میں نائی والا سے سعید احمد کیبھانے سے ایک راس گائینامعلوم افراد نے چوری کرلی، تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقیامان اللہ پور میں ریاض کے بھانہ سے شاہد ودیگر نے اڑھائی لاکھ مالیت کی گائے چوری کرلی،تھا نہ صدر جلالپور کے علاقے دراب پور میں کاشف کی 3بکریاں اور ایک بکرا، جبکہ کرموں والی سے محمد اقبال کی 6بکریاں اور ایک بکرامحمد یا ر، اعجاز،ارشاد ویگر نے چوری کرلئے،تھا نہ نیوملتان کے علاقے قصوری چوک سے حق نواز کے بیٹے، تھا نہ جلیل آبادکے محلہ کھٹکاننہ سیمحمدریاض اور لوہاری گیٹ کے سجاد اقبال کی موٹرسائیکلیں نامعلوم ملزمان نے چوری کرلی، متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
غائب