پنجاب میں صحت کاروان موبائل ہیلتھ یونٹ دوبارہ فعال

پنجاب میں صحت کاروان موبائل ہیلتھ یونٹ دوبارہ فعال

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان میں موبائل ہیلتھ یونٹ کار وان (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

صحت پر پرانے خادم اعلی کی تصویری حکومت برقرار ہے،تبدیلی سرکار کے دعویدار وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے سرکاری مشینری سے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے پینافلیکس تک نہ اتروا سکے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی تصویر اور پیغام لیے محکمہ صحت کے صحت کاروان موبائل ہیلتھ یونٹ کا ٹرالر گزشتہ روز رحیم یار خان سے وزیر اعلی عثمان بزدار کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پہنچ گیاجس سے نئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی محکموں پر گرفت اور کارکردگی واضع عیاں ہو رہی ہے المیہ تو یہ ہے کہ جہاں سابق وزیر اعلی سرکاری خزانہ سے سرکاری مشینری پر ذاتی تشہیری مہم کرتے رہے جس پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا تھا مگر ان کی ضابطگیوں کیخلاف کوئی کاروائی سامنے نہ آئی وہاں نئے وزیر اعلی پنجاب اور مشیر صحت پنجاب کے شہر میں سرکاری مشینری پر سابق وزیر اعلی کے نام کی تاحال تشہیری مہم کرتے محکمہ صحت کے موبائل ہیلتھ یونٹ صحت کارواں کے ذمہ دار نجی کمپنی میڈی ہیلتھ کے ذمہ داران کیخلاف بھی کسی قسم کی کوئی کاروائی سامنے نہ آ سکی جو تبدیلی سرکار کے نئے وزیر اعلی پنجاب کے بھولے اور سادہ پن کی نشانی ہے اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر ڈسٹرکٹ منیجر ہیلتھ فیسلٹیز منیجمنٹ کمپنی مسز زاہدہ نواز نے بتایا کہ یہ ٹرالر ز رحیم یار خان ضلع سے آج ہی ڈیرہ غازی خان پہنچے ہیں اور آتے ہی ہم نے ان پر حکومت پنجاب کا لوگولگوانے کی ہدایت کر دی ہے اور ان موبائل ہیلتھ یونٹس کے روٹ نئے سرے سے بنائے جا رہے ہیں پہلے یہ سروس بند ہو نے کی وجہ سے رحیم یار خان میں کھڑے تھے اب وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر دوبارہ فعال کر دیئے گئے ہیں ۔

فعال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -