محلہ عارف پورہ،25روز سے گیس بند،شہری مشتعل،انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

محلہ عارف پورہ،25روز سے گیس بند،شہری مشتعل،انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

  

ملتان(سٹی رپورٹر)سوشل ورکرز اتحاد کے زیراہتمام چونگی نمبر 14پر محلہ عارف پور ہ کے علاقہ میں سوئی گیس کی 25روز سے بندش کے خلاف اہلیان علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

موقع پر سوئی گیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے کی قیادت سوشل ورکرز اتحاد کے چیئرین بابو محمد اکرم انصاری نے کی اس موقع پر مظاہرین نے چاروں طرف سے روڈ کو بلاک کردیا اور ٹائر بھی جلائے سوئی گیس کی طویل بندش ختم نہ کئے جانے پر اہلیان علاقہ نے سوئی گیس ہیڈ آفس پیراں غائب روڈ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بابو محمد اکرم انصاری نے کہا کہ سوئی گیس کی طویل بندش کی وجہ سے ہم تقریباً ایک ماہ سے ذلیل خوار ہو رہے ہیں فیکٹریوں، کارخانو ں، ملوں کو تو سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے مگر افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ گھریلو مکین بھوکوں رہنے پر مجبور ہیں اور معصوم بچے سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے سکولوں میں کھانا کھائے بغیر جارہے ہیں اس سلسلے میں ہم نے بار بار سوئی گیس حکام کو بھی سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا لیکن ہماری کوئی بات نہیں سنی گئی غریب شہری سوئی گیس کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مہنگی لکڑی خریدنے پر مجبور ہیں اگر چوبیس گھنٹے کے اندر سوئی گیس فراہم نہ کی گئی تو اہلیان علاقہ سوئی گیس ہیڈ آفس پیراں غائب روڈ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے روڈ بلاک ہونے پر مقامی تھانہ کے ایس ایچ او محمد اکرم نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور مظاہرین سے مزاکرات اور سوئی گیس کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرہ ختم کرا دیا ۔

گیس بندش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -