شجاع آباد:ٹی ایچ کیو ہسپتال لوٹ مار کا انکشاف،شام کے بعد لیبارٹری بند

شجاع آباد:ٹی ایچ کیو ہسپتال لوٹ مار کا انکشاف،شام کے بعد لیبارٹری بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد (نامہ نگار)ٹی ایچ کیو ہسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کے پیسے وصول کرنیکا انکشاف ہوا ہے۔شام کے بعد لیبارٹری بند ہو جاتی ہے تحصیل ہسپتال شجاع آباد میں سٹاف کی کمی کے باعث شام 8بجے کے بعد لیبارٹری بند رہنے لگی ہے۔ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو مجبوراََ پروائیوٹ(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

لیبارٹریز پر جانے پڑتا ہے۔گورنمٹ لیب بند ہونے پر پرائیوٹ لیبارٹریز بھی من پسند ریٹ پر ٹیسٹ کرنے لگی ہیں۔ جس کی وجہ سے غریب اور نادار مریض سخت پریشان ہیں۔محمد عرفان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح کے اوقات میں بھی لیبارٹری میں کئے جانے والے ٹیسٹ کے پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔محمد محسن نے بتایا ہے کہ جب ٹراما سنٹر ایمرجنسی کے لئے شام اور رات کے لئے لیبارٹری ہی نہیں،ہر مریض کو پرائیوٹ ٹیسٹ یا ملتان ریفر کی تجویز دی جاتی ہے تو پھر کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کردہ ٹراما سنٹر کا انہیں کیا فائدہ ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹراما سنٹر کو درامہ سنٹر بننے سے روکا جائے۔جب اس بارے میں ایم ایس شجاع آباد ٹی ایچ کیو کا موقف جاننے کے لئے ان کے دفتر میں گئے تو وہ اپنے بچوں کو سکول سے لینے گئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔متعلقہ افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
لوٹ مار