میگا کرپشن کیس،سابق جی ایم سوئی گیس کی درخواست ضمانت مسترد ہونا حق و سچ کی فتح،چودھری ذوالفقار انجم

میگا کرپشن کیس،سابق جی ایم سوئی گیس کی درخواست ضمانت مسترد ہونا حق و سچ کی ...

  

ملتان ( نیوزرپورٹر)میگا کرپشن کیس میں سابق جی ایم سوئی گیس کی درخواست(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

ضمانت مسترد ہوناحق و سچ کی فتح ہے‘ ہائیکورٹ نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا کرپشن میں ملوث بڑے لوگ سلاخوں کے پیچھے رہیں گے تو کرپٹ ٹولہ کی حوصلہ شکنی ہوگی ان خیالات کااظہار وولکا انٹرنیشنل و ایس ایم فوڈز کے چےئرمین چودھری ذوالفقار علی انجم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ میر بہادر بگٹی نے بڑے صنعتکاروں اور کاروباری لوگوں کو بلیک میل کرکے رشوت بٹورنے کا کام شرو ع کیا ہوا تھا کاروباری افراد اپنے وقت کو بچانے کے لئے اس کو رقم دے دیتے تھے مگر آہستہ آہستہ جی ایم سوئی گیس کی بلیک میلنگ بڑھتی گئی اور اس نے کروڑوں روپے وصول کرنا شروع کردےئے جس سے تنگ آکر ہم نے ایف آئی اے کو درخواست دی جس کی انکوائری کے دوران میر بہادر بگٹی کی غیر قانونی جائیدادیں اور رقم بٹورنے بارے بھی ثبوت سامنے آگئے جس پر وہ اڑھائی ماہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے چودھری ذوالفقار علی انجم کا کہنا تھا کہ محکمہ سوئی گیس کے لیگل ایڈوائزر اصغر حیات ہراج‘سینئر لاء افسر سہیل خاکوانی اور کرپشن میں ملوث افسران اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ضمانت نہ لے سکے اور عدالت نے ایف آئی اے کے دس روزہ ریمانڈ کے بعد میر بہادر بگٹی کو جیل بھجوادیا ہائیکورٹ نے ہمارے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے جی ایم سوئی گیس کی درخواست ضمانت مسترد کی ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے کرپٹ افسران کو محکمہ سے نکال کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی افسر کاروباری لوگوں کو بلیک میل کرنے کی جرات نہ کرے۔

چوہدری ذوالفقار انجم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -