حادثات میں 2خواتین سمیت9افراد جاں بحق
ملتان،ہارون آباد،کوٹ ادو،ترنڈہ محمد پناہ، ڈہرکی،دائرہ دین پناہ،مظفرگڑھ،خان پور،ٹھٹھہ صادق آباد،عبدالحکیم،لیاقت پور(وقائع نگار،نمائندگان )لین دین کے تنازعہ پر نوجوان قتل،دھند کے باعث حادثات میں اضافہ،2خواتین سمیت 9جاں بحق ہوگئے،اس حوالے سے ملتان سے وقائع (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
نگار کے مطابق فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر 4ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تھا نہ شاہ رکن عالم کواشرف نے درخواست دیتے ہوئے موقف اکے رہائشی عمران شیخ نے آصف کوکاروباری حساب کرنے کے لئے گھر بلاکر محمد سلیم کے گودام لے گیا جہاں اکرم سے پنجائیت کرنے پر ندیم و دیگر کی تلخ کلامی ہوئی اور ندیم نے اکرم کی دائیں کنپٹی پر پسٹل رکھ کر فائر ماردیا جس سے وہ زمین پر گرگیا اورملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ اکرم کو زخمی حالت میں نشتر منتقل کرتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جس پر تھا نہ شاہ رکن عالم پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق قومی شاہراہ پر بسم اللہ چوک کے قریب موٹر سائکل اور تیز رفتار کا میں ٹکرہو گئی جس کے نتیجہ میں دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق۔ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جن میں بہن بھائی ساجدہ بی بی ،ساجد اور زہرہ بی بی شامل ہیں جاں بحق افراد نواحی قصبہ ڈاہرانوالہ سے چالیسویں کے ختم سے واپس اپنے گاؤں 114مراد جا رہے تھے کہ بسم اللہ چوک کے قریب نامعلوم تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں تینوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ کار ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 50/55 سالہ ظہرہ بی بی۔ 18سالہ ساجد محمود اور اس کی بہن 16سالہ ساجدہ پروین شامل ہیں۔ ریسکیو 1122نے نعشوں کو سول ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا ہے۔ وقوعہ کی اطلاع پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق خان بیلہ کے سنیئر صحافی رانا محمد اکرم شاہد کا بھتیجا ،رانا محمد قاسم کا کزن ،حاجی رانا محمد اشرف کا بیٹا رانا محمد سہیل ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا ہے نماز جنازہ پرانی عید گاہ خان بیلہ میں پڑھائی گئی نماز جنازہ میں سابق ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ ،سابق ایم پی اے قاضی احمد سعید ،ڈاکٹر نذیر احمد صدیقی ، قاضی سراج احمد ،حاجی عارف خان گبول،حاجی سلیم خان گبول ،رانا ہارون عباس،رانا فاروق احمد ،رانا عبدالقیوم ،رانا نومان،رانا وقاص،علی احمد سانول ،رانا وقارسرور،سید ایوب شاہ ،سید ماجد زیدی ،سید فیضان زیدی ،سید ممنون زیدی،سید اظہر عباس زیدی ،سید ابو زرزیدی ،ریاض حسین صدیقی ،معاذ ریاض خان ،مغیث الدین لنگاہ،ذولفقار علی خاص خیلی،حاجی خالد نیازی ،سید خالد بخاری،سید شاہد اقبال گیلانی،سلیم اختر،راو محمد تاج ،سید سجاد رسول،سید فہد شاہ ،ملک اظہر حسن نائچ،سید کاشف رضا ،سید احمد حسن ،جنید اعوان ،رانا محمد عبداللہ ،ربنواز مہر ،ملک آفتاب احمد ،احسان الحق صدیقی ،جام اللہ وسایا ،سید عتیق احمد ،سید حبیب الرحمن شاہ ،سید مجیب شاہ ،مسعود احمد نیازی ،سید عمر شاہ ،رانا عدیل عباس ،رانا عمران عباس ،رانا اکبر شہزاد سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق گاؤں غلام حسین منگراھ کے رہائشی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر شہرکی طرف آرہے تھے تو راستہ میں مدینہ پٹرول پمپ کے مقام مخالف سمت سے آنے والے چنگچی رکشہ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوارعلی انورمنگراھاورساجدشدیدزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ایک زخمی علی انورمنگراھ کو نازک حالت میں سکھر کے ہسپتال منقل کیا گیا جوکہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا دریں اثنا میرپورماتھیلومیں روڈ عبورکرتے ہوئے سید پورکا رہائشی ایک معمرشخص گہانوخان جلبانی تیزرفتارٹرالرکی ٹکرلگنے سے موقع پرہی جاں بحق ہوگئی جبکہ تیسرے روڈ حادثہ میں ہندوبرادری کے لوگوں کی حیات پتافی جاتے ہوئے مردوخواتین عورتوں اوربچوں سے بھری ہوئی ہائی ایس ڈرائیورکے کنٹرول سے نکل کرروڈ کے کنارے کھڈے میں گھرگئی جسکے باعث 5افرادزخمی ہوگئے بچوں اورعورتوں کی چینخ و پکارسن کرراہگیروں نے گاڑی کے شیشے توڑکر زخمی ہونے والے بچوں اورعورتوں کونکال کر زخمی ہونے والے مرلی داس، سویتا بائی،آنند کمار،اجیت کماراورراجپال کو جروارکے نجی ہسپتال میں پہچایا دیا ہے جبکہ ہائی ایس کا ڈرائیورجائے حادثہ سے فرارہوگیا۔دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق دائرہ دین پناہ کے نواحی علاقہ40والی پل نورشاہ تلائی ہیڈمحمدوالاروڈ پرگزشتہ کئی روزسے سڑک پرموجودخراب ٹرک نے عزرائیل کاروپ دھارلیا ،علی الصبح4بجے ملتان سے لیہ براستہ دائرہ دین پناہ ہیڈمحمدوالاروڈسے جانے والی2کاریں نمبراے بی وی89اسلام آباداورکارنمبرایل ای2049جس میں لیہ کے رہائشی کھوکھرقبیلہ کے افرادسوارتھے دونوں کاریں یکے بعددیگرے تیزرفتاری اورشدیددھند کے باعث سڑک پرکھڑے ٹرک سے جاٹکرائیں جس کے نتیجہ میں2افرادوقاص محبوب اورمحمدعظیم اقوام کھوکھرموقعہ پردم توڑ گئے جبکہ4افرادشیرازمنظورولدمنظورخان،حفیظ اللہ ولدمحبوب احمد،محمدکامران اورمحمدشہبازاقوام کھوکھرشدیدترین زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اودائرہ دین پناہ انسپکٹرسعیداحمدپولیس نفری اورریسکیوٹیموں کے ہمراہ موقعہ پرپہنچ گئے جس کے بعدزخمیوں کوفوری طورپرنشترہسپتال ملتان بھجوادیاگیایہ یادرہے کہ3روزقبل اسی مقام پراسی خراب ٹرک سے موٹرسائیکل اورکارکے تصادم کے باعث رکھ ٹبہ دائرہ دین پناہ کانوجوان اورتونسہ شریف کے4افرادموقعہ پردم توڑ گئے تھے جس کے باوجودمحکمہ ہائی وے اورانتظامیہ نے حادثات کاسبب بننے والے ٹرک کوہٹانے کی زحمت گوارہ نہ کی جس کے باعث گردونواح کے لوگوں اوریوسی چیئرمین جاویدخان دفتری،غوث بخاری،خالدخان گاڈی،غلام سرورخان،محمدعمران اکبرگاڈی،مستنصرحسین وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کے علاوہ محکمہ ہائی وے اوردیگرانتظامیہ سے ہیڈمحمدوالاروڈبراستہ تونسہ سے ملتان کوون وے کرنے کامطالبہ کیا جبکہ نشترمیں موجودزخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی گئی ہے۔خان پور سے نامہ نگار کے مطابق خان پور اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ روز دھند کا راج رہا اور حد نگاہ 50میٹر تک رہ گئی ترجمان موٹر وے پولیس عاصم جلال کے مطابق شدید دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں جبکہ اگر سفر کرنا ضروری ہو تو ڈرائیورز گاڑیوں پر فوگ لائیٹس کا استعمال یقینی بنائیں شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ سمیت مین بہاول پور روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی سست رہی جبکہ دھند کے باعث سردی کی لہر میں بھی اضافہ ہوا جس کے باعث شہری گھروں میں محصور رہے جبکہ دھند کے باعث سہجہ کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی ۔
دھند،حادثات