5کنال اراضی کی خوردبردثلبت متعلقہ حکام کورقبہ، واگذار کرانیکاحکم

5کنال اراضی کی خوردبردثلبت متعلقہ حکام کورقبہ، واگذار کرانیکاحکم

  

شاہ جمال (نمائندہ پاکستان) اشتمال اہلکاروں کی ملی بھگت سے متروکہ وقف املاک کی پانچ کنال کمرشل اراضی کی خورد برد ثابت ہوگئی، نیب نے متعلقہ حکام کو رقبہ واگزار کرانے کا حکم دیدیا۔شاہ جمال کے رہائشی قاری خلیل نے بتایا کہ متروکہ وقف املاک کے اربوں مالیت کے کمرشل رقبہ کو 80کی دہائی میں کی ا اشتمال اور اس وقت کے محکمہ مال کے اہلکاران سے ملی بھگت کر کے با اثر افراد نے متروکہ وقف (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

املاک کے 139کنال رقبہ میں سے پانچ کنال قیمتی کمرشل اراضی اپنے نام کرا لی جس پر انہوں نے نیب ملتان میں درخواست دے رکھی تھی جس پر نیب ڈپٹی ڈائریکٹر مسز ثناء نے متروکہ وقف املاک اور محکمہ مال کے افسران کو طلب کر لیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک ڈیرہ غازی خان ڈویڑن ملک الطاف اور ان کے پیش رو ملک اسماعیل و دیگر اہلکاران بمعہ ریکارڈ پیش ہو ئے نیب کے استفسار پر متروکہ وقف املاک اور محکمہ مال کے افسران نے اشتمال سے پہلے اور بعد کا ریکارڈ پیش کر کے بتایا کہ پانچ کنال کا مبینہ خورد برد ثابت ہو چکا ہے جس پر نیب افسر نے برہمی کا اظہار کرتے ہو ہے استفسار کیا کہ اب تک کاروائی کیوں نہ کی گئی جس پر انہیں بتایا گیا کاروائی کی جارہی ہے جس پر نیب افسر نے اگلی طلبی تک زمینیں واگزار کراکے رپورٹ پیش کرنے کی کی ہدایت کی ہے۔

کمرشل اراضی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -