مہنگائی شرح میں 5.40فیصد اضافہ،ایل پی جی،گوشت قیمتیں کنٹرول سے باہر

مہنگائی شرح میں 5.40فیصد اضافہ،ایل پی جی،گوشت قیمتیں کنٹرول سے باہر

  

ملتان ( نیوزرپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے اشیائے خورونوش و ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ و کمی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 5.40فیصد اضافہ ہوا ملک بھر کے 17 بڑے شہروں سے 53 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ کے مطابق 19اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 27اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں گزشتہ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ہفتہ کے دوران ملتان سمیت ملک بھر میں ایل پی جی سلنڈر‘ کیلا‘ پیاز‘ دال مسور‘ کپڑے دھونے کی صابن‘چائے کی پتی‘ بڑا گوشت‘خشک دودھ‘ دال پلیٹ‘ دال چنا‘ جلانے کی لکڑی‘ دال ماش‘ چاول اری6‘ گھی پیکٹ‘ دال مونگ‘ چینی‘ مٹن گوشت‘ گھی ٹن پیک‘آٹے کے تھیلا کی قیمت میں اضافہ اور آلو‘ چکن فارمی‘ٹماٹر‘ گڑ‘ سرخ مرچ پسی ہوئی‘ انڈے فارمی‘ ادرک کی قیمت میں کمی جبکہ گندم‘ چاول باستمی ٹوٹا‘ تازہ دودھ‘ دہی‘ سرسوں کا تیل‘کوکنگ آئل‘ نمک‘ گوشت پلیٹ‘چائے کی پیالی‘ سگریٹ‘ لٹھا کپڑا‘شرٹ‘ لان سوٹ‘ جارجٹ سوٹ‘ مردانہ و زنانہ جوتے‘ بجلی و گیس چارجز‘ مٹی کا تیل‘ ڈیزل‘ پٹرول‘بلب‘ ماچس‘نہانے کا صابن اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مہنگائی رپورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -