بہاولپور : ایپکا اور ایم ڈی چولستان آمنے سامنے ، کشیدگی بڑھنے کا امکان

بہاولپور : ایپکا اور ایم ڈی چولستان آمنے سامنے ، کشیدگی بڑھنے کا امکان

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بہاولپور ڈویژن کے جملہ دفاتر ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ کے رویے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ،مطالبات منظور نہ ہونے پر سخت ترین تحریک چلانے کی قرارداد منظور ہوگئی ۔اپیکا پنجاب کیوائس چیئر مین علی اکبر کامران،ایڈیشنل سیکرٹری کارپوریشن غلام عباس عباسی ،سینئر نائب صدر صاحبزادہ مجید عباسی ،چیئرمین شمس العارفین،صدر (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

چڑیا گھر حافظ اقبال،صدر زراعت رفیق خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر ایم ڈی چولستان وسیم انور خان اور اپیکا کے درمیان حالات خراب کرکے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر کرپٹ عناصر کامیاب نہیں ہو نگے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے اپیکا یونٹ چولستان ادارہ میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اور دن بدن احتجاجی تحریک شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اب میونسپل کارپوریشن کے تمام شعبہ جات نے احتجاجی مظاہروں میں احتجاج کی دھمکی دیدی ہے ،چڑیا گھر کے ملازمین نے جانوروں کو خوراک بند کرنے کی دھمکی دی ہے جس کی وجہ سے بہاولپور میں نقص امن خطرہ میں پڑ سکتا ہے لہذا سی ڈی اے ملازمین کی پنشن گریجویٹی اور پرموشن جو کہ بنیادی حقوق ہیں دیئے جا ئے ،ڈویژنل صدر رانا وحید سلطان،جنرل سیکرٹری محبوب الہی ،ابو بکر عباسی،سینئر نائب صدر چولستان یونٹ اعجاز احمدنے بھی خطاب کیا ہے۔

تحریک فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -